مصباح الحق قومی سلیکشن کمیٹی کےعہدےسےمستعفی

سابق قومی کپتان مصباح الحق پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کی قومی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی، اپنا استعفیٰ بورڈ کو بھجوا دیا، جس کی پی سی بی ذرائع نے بھی تصدیق کر دی ہے۔
مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پی سی بی انتظامیہ نے سلیکشن کمیٹی سے کسی قسم کی مشاورت کیے بغیر کھلاڑیوں کو انگلینڈ بھیجنے کا اہم فیصلہ کیا، جس کے باعث انہوں نے احتجاجاً عہدے سے علیحدگی اختیار کی۔
یہ استعفیٰ پاکستان کرکٹ میں جاری حالیہ اکھاڑ پچھاڑ اور ٹیم سلیکشن کے تنازعات کے دوران سامنے آیا ہے جس نے بورڈ اور سلیکٹرز کے درمیان اختلافات کو واضح کر دیا ہے۔















