اسلام آباد کے ہفتہ وار بازاروں کو بند رکھنے کا فیصلہ

0
7

میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے فائر سیفٹی قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث ایچ نائن، جی سکس اور جی ٹین کے ہفتہ وار بازار بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق یہ بازار یکم، 2، 4 اور 6 ستمبر کو بند رہیں گے۔بازاروں کی بندش کی وجہ اسٹال ہولڈرز کی جانب سے فائر سیفٹی ہدایات پر عمل نہ کرنا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایچ نائن بازار کے دکانداروں کو یکم ستمبر سے مختص اسٹالز پر کاروبار کی اجازت ہوگی، تاہم یہ اجازت فائر سیفٹی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد سے مشروط ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ اسٹال ہولڈر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Leave a reply