احسن اقبال نے اسلام آباد کیلئےنیا انتظامی نظام تجویز کر دیا ، 27 رکنی اسمبلی بنے گی

0
3

دارالحکومت اسلام آباد کو نئی وفاقی اکائی بنانے کے لیے وزارتِ منصوبہ بندی نے سفارشات تیار کرلی ہیں۔ مجوزہ منصوبے کے تحت اسلام آباد کا انتظام 27 مختلف شعبوں کے ذریعے چلانے اور صوبائی طرز پر 27 رکنی اسمبلی قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے مطابق لا اینڈ آرڈر اور ماسٹر پلاننگ کے شعبوں کے علاوہ اسلام آباد کا بیشتر انتظام منتخب اراکین پر مشتمل اسمبلی کے ذریعے چلایا جائے گا۔
صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اس حوالے سے تمام تجاویز تیار کرلی گئی ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر پہلے عام شہریوں، جبکہ اب صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے مشاورت کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے مسائل کے لیے آواز اٹھانے کا کوئی مؤثر فورم موجود نہیں، جس کے باعث وفاقی حکومت کو براہِ راست شہر کے مسائل حل کرنا پڑتے ہیں۔

Leave a reply