پاکستان نے 3 کروڑ ڈالرمالیت کےجیٹ گرین ایئرلائن منصوبے کی منظوری دیدی

0
3

پاکستان نے تقریباً 10 سال کی تاخیر کے بعد 3 کروڑ ڈالر مالیت کے جیٹ گرین ایئرلائن منصوبے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد نئی نجی ایئرلائن کے آغاز کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ منصوبہ مختلف سرکاری اداروں اور ریگولیٹری محکموں سے منظوریوں میں تاخیر اور پیچیدہ کارروائیوں کے باعث کئی برسوں سے التوا کا شکار تھا۔
حکام نے حالیہ دنوں میں مداخلت کرتے ہوئے تمام رکاوٹیں دور کیں اور مطلوبہ منظوریوں کا عمل مکمل کیا۔ضروری کلیئرنس ملنے کے بعد جیٹ گرین ایئرلائن اب آپریشنل تیاریوں کے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ پاکستان کے فضائی شعبے میں شامل ہونے والی نئی نجی ایئرلائنز میں سے ایک ہوگی۔

Leave a reply