پی ایس ایل: محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

0
105

پاکستان سپر لیگ سیزن 11 میں حیدرآباد کنگز مین کے فاسٹ بولر محمد علی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ جرمانہ لیول ون کی خلاف ورزی پر کیا گیا، جو پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کے تحت آتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ محمد علی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں قواعد کی خلاف ورزی کی۔
پی سی بی کے مطابق کھلاڑی کو 16ویں اوور کے دوران کھیل کی ساکھ کو متاثر کرنے والے رویے کا مرتکب قرار دیا گیا، جس پر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

Leave a reply