امریکا سے تعلقات کا مطلب ہر پالیسی سے اتفاق نہیں ،آسٹریلوی وزیراعظم

0
107

آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیزی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ قریبی تعلقات کا مطلب یہ نہیں کہ ہر پالیسی یا اقدام کی حمایت کی جائے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ اور معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اہم فیصلوں سے قبل اتحادی ممالک سے مشاورت نہیں کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران سے متعلق صورتحال میں بھی اتحادیوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، جبکہ “امریکا فرسٹ” پالیسی اور تجارتی محصولات نے کئی شراکت دار ممالک کو دور کر دیا ہے۔
انتھونی البانیزی نے کہا کہ آسٹریلیا بدلتے ہوئے عالمی حالات میں دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اور قومی مفادات کا تحفظ اس کی اولین ترجیح ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری تنازع کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا اپنے مقاصد کے حصول تک پیچھے نہیں ہٹے گا۔

Leave a reply