امریکی فضائیہ کے بڑے کلاؤڈ نیٹ ورک پر ہیکرز کا سائبر حملہ

امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ کمپیوٹنگ پلیٹ فارم ’کلاؤڈ ون‘ میں ہیکرز نے نقب لگا دی۔حملے سے جنگی آپریشنز، فوجی اہلکاروں کے ریکارڈ اور اسلحے کی نقل و حرکت سے متعلق حساس معلومات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
امریکی سائبر کمانڈ نے نقصان کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کر دیں۔
امریکی فضائیہ کے اہم ترین کلاؤڈ کمپیوٹنگ نظام ’کلاؤڈ ون‘ پر سائبر حملے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد امریکی فوجی حکام میں تشویش پائی جاتی ہے۔
حکام کو خدشہ ہے کہ ہیکرز کی اس کارروائی سے فضائیہ کے حساس فوجی ڈیٹا، دفاعی نظام اور لاجسٹکس سے متعلق معلومات تک رسائی ممکن ہوئی ہوگی۔















