حکومت کا لاہور میں انڈرگراؤنڈ میٹرو بلیو لائن منصوبہ شروع کرنے کا اعلان

0
2

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ لاہور کا انڈرگراؤنڈ میٹرو بلیو لائن منصوبہ مالی سال 2027 میں شروع کیا جائے گا، جس کی تکمیل میں تقریباً تین سال لگنے کی توقع ہے۔
حکام کے مطابق یہ بڑا ٹرانسپورٹ منصوبہ شہر میں شہری آمد و رفت کو بہتر بنانے کیلئے تیار کیا جا رہا ہے، جبکہ اس سے ٹریفک کے دباؤ اور روزانہ سفر کے دورانیے میں نمایاں کمی آنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق منصوبے کا مقصد لاہور کے پبلک ٹرانسپورٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور شہریوں کو محفوظ اور تیز رفتار سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔یہ منصوبہ حکومت کے طویل المدتی انفراسٹرکچر ترقیاتی پروگرام کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ اس سے شہر کے مختلف تجارتی اور اہم علاقوں میں معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔
حکام کے مطابق منصوبے کی فنڈنگ اور روٹس سے متعلق مزید تفصیلات جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

Leave a reply