عالمی توانائی طلب بڑھتے ہی سعودی آئل ریفائنری آرامکو کے منافع میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ

سعودی آرامکو نے مضبوط توانائی طلب اور بہتر آپریشنل کارکردگی کے باعث اپنے منافع میں 25 فیصد اضافے کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق کمپنی نے آبنائے ہرمز سے متعلق ممکنہ خطرات کم کرنے کیلئے متبادل پائپ لائن روٹس پر انحصار جاری رکھا ہوا ہے، جس سے تیل کی ترسیل کو مزید محفوظ اور مستحکم بنانے میں مدد ملی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ برآمدی راستوں میں تنوع لانے کی حکمت عملی نے خطے میں کشیدگی کے باوجود تیل کی سپلائی کو متاثر ہونے سے بچایا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق کمپنی کے مضبوط مالی نتائج عالمی آئل مارکیٹ کی پائیداری اور توانائی کے شعبے میں مسلسل طلب کی عکاسی کرتے ہیں۔















