بھارت کےبزدلانہ حملےپرناظم الاموردفترخارجہ طلب،پاکستان کا شدید احتجاج

0
7

بھارت کے بزدلانہ حملے پرپاکستان نے اسلام آباد میں تعینات بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا کہ حملوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔بھارتی ناظم الامور کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ایسےلاپرواہ بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
ترجمان وزارت خارجہ کاکہنا تھا کہ بھارت کا جارحانہ اقدام پاکستان کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے، بھارت کے اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹراور بین الاقوامی قانون کے منافی ہیں، پاکستان نے بھارت کے دشمن رویے کے بے بنیاد جواز کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ ایک بچی سمیت26پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے۔

Leave a reply