’بھول بھلیاں3‘دیوالی پرسینماؤں گھروں کی زینت بنےگی

0
99

بالی ووڈکی ہارراورکامیڈی کےتڑکےسےبننےوالی فلم بھول بھلیاں3‘رواں سال ہندوتہواردیوالی پر سینماؤں گھروں کی زینت بنےگی۔
فلم ’بھول بھلیاں3‘میں مرکزی کرداراداکرنےوالےاداکارکارتک آریان نے فلم کاپہلاٹیزجاری کیااورمداحوں کوبتادیاکےفلم ’بھول بھلیاں3‘میں رواں سال ہندوتہواردیوالی پریکم نومبرکوروح بابا اور مونجولیکا کا مقابلہ ہو گا۔
واضح رہے کہ فلم ’بھول بھلیاں3‘میں کارتک آریان، ٹرپتی ڈمری، مادھوری ڈکشٹ اور ودیا بالن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
اداکارہ ودیابالن نےکردارمونجولیکااداکرکےشائقین کی توجہ حاصل کی ہے وہی شائقین پہلی فلم میں مرکزی کرداراداکرنےوالےخطروں کےکھلاڑی اکشےکمارکی کمی محسوس کررہےہیں۔ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ کا فلم میں شامل ہونا شائقین کی فلم میں دلچسپی کو مزید بڑھا رہا ہے۔
یاد رہےکہ کامیڈی ہارر فرنچائز کا پہلا حصہ 2007ء میں ریلیز ہوا اور سال کی کامیاب ترین فلم بن گئی تھی، جس میں اداکار اکشے کمار، ودیا بالن اور راجپال یادو سمیت دیگر نے اداکاری کی تھی۔
بعد ازاں 2022ء میں فلم کا دوسرا پارٹ ریلیز ہوا تھا جس میں کارتک آریان، تبو اور کیارا اڈوانی کو فرنچائز میں شامل کیا گیا تھا۔

Leave a reply