بھٹونےشکست خوردہ قوم کومایوسی کی راکھ سےنئی زندگی دی،بلاول بھٹو

0
59

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ ذوالفقار بھٹو نے شکست  خوردہ  قوم  کو مایوسی کی راکھ سےنئی زندگی دی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکاشہیدذوالفقارعلی بھٹوکی برسی پراپنےپیغام میں کہناتھاکہ شہیدذوالفقارعلی بھٹوکوخراج عقیدت پیش کرتےہیں، ذوالفقار بھٹو پاکستان کےپہلےبراہ راست منتخب وزیراعظم تھے، شہید ذوالفقاربھٹونےفولادی حوصلےکےساتھ قیادت سنبھالی ،محنت کش طبقےکوبااختیاربنایااورانہیں ان کے حقوق دلائے۔
بلاول بھٹوکامزیدکہناتھاکہ ذوالفقاربھٹونےشکست خوردہ قوم کومایوسی کی راکھ سےنئی زندگی دی،پاکستان کومتفقہ آئین دیاجس نےجمہوریت اوربنیادی حقوق کی ضمانت دی،شہیدبھٹوکی ایٹمی ٹیکنالوجی میں خدمات نےپاکستان کادفاع مضبوط کیا،ان کی خارجہ پالیسی نےمسلم دنیااورعالمی برادری میں باوقار آواز عطاکی۔

Leave a reply