بہادرافواج نےبھارت کےحملےکاجواب دیکرتاریک رات کوچاندنی رات بنادیا، وزیراعظم

0
15

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ بہادرافواج پاکستان نےبھارت کےمکروہ حملےکامنہ توڑجواب دے کرتاریک رات کوچاندنی رات بنادیا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ ایوان کےتمام سیاسی پارٹیزکےاکابرین ،ممبران اورسپیکرکومبارکباد دیتا ہوں،دشمن نےگزشتہ رات ماضی کی طرح چھپ کر پاکستان پرحملےکی ناپاک کوشش کی،بھارتی حملےمیں ہمارےبچوں اورخواتین سمیت کئی پاکستانی شہید ہوگئے۔اللہ شہداکےدرجات بلنداورجنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے ۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ بہادرافواج پاکستان نےبھارت کےمکروہ حملے کا منہ توڑجواب دیا،افواج پاکستان نےتاریک رات کوچاندنی رات بنادیا، بھارت کےناجائزقبضے میں22 اپریل  کو پہلگام  میں افسوسناک واقعہ ہوا،پہلگام حملے کےفوری بعد10منٹ میں ہی ایف آئی آردرج کرلی گئی،کچھ دنوں پہلے دہشتگردوں نےجعفرایکسپریس پرحملہ کیا،ٹرین ہائی جیک کرنیوالوں کے تانے بانے بھارت سےملتے تھے، دنیا کے مختلف ممالک کےسربراہان اوراعلیٰ حکام سےہماری گفتگوہوئی۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ ترکیہ کےدورےپرگیاتواسی پہلگام واقعےکی اطلاع انقرہ میں ملی،میں نےواضح کیا پہلگام واقعےسےپاکستان کادوردورتک تعلق نہیں، ہم نےپہلگام واقعےپرعالمی سطح پرتحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی،ہم نےکہا پاکستان تحقیقات میں بھرپورتعاون کرےگا،شفاف تحقیقات سےدودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوگا۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ پاکستان پر حملے میں ہندوستان کے 80 جہاز شریک تھے، بھارت نے آزاد کشمیر میں سیالکوٹ کے علاقوں پر حملہ کیا، پاکستان کے عقاب مکمل تیاری میں تھے جوں ہی ہندوستان کے جہازوں نے پے لوڈ گرایا عقاب جھپٹے اور پانچ جہاز مار گرائے، پاکستان کو بڑی عزت ملی۔

Leave a reply