بیروت:اسرائیل کےفضائی حملے،مزید105افرادشہید،متعددزخمی

0
19

بیروت میں اسرائیل کےفضائی حملوں میں 24گھنٹوں میں مزید105شہری شہیدجبکہ متعددافرادزخمی بھی ہوئے۔
اسرائیلی فوج کی لبنان میں کارروائیاں جاری ہیں،دوروزقبل اسرائیلی فوج نے لبنان کےشہربیروت میں حزب اللہ کےہیڈکوارٹرکونشانہ بنایاتھا جس میں لبنانی حریت پسند تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ شہید ہوگئےتھے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سےبیروت کے شہری علاقے میں رہائشی عمارت کو بھی فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنان کی وادی بقاع اور عین الدلب سمیت دیگر علاقوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 105 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے حزب اللہ کے 120 مقامات کونشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ پر بھی بڑا فضائی حملہ کیا گیا جس میں 4 یمنی شہید اور 29 زخمی ہوگئے۔
ادھرغزہ میں بھی اسرائیلی دہشتگردی میں کوئی کمی نہ آئی ، اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں مزید 28 فلسطینی شہید ہوگئے۔
واضح رہےکہ گزشتہ سال سات اکتوبرسےغزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہےجس میں اب تک ہزاروں کی تعدادمیں مظلوم فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ،جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہے،اسرائیلی بربریت سےغزہ کوکھنڈرمیں تبدیل کردیاگیا،جس کےباعث وہاں خوراک اورادویات جیسےسنگین مسائل پیداہورہےہیں۔
عرب میڈیاکےمطابق لبنان کی سرحدکی جانب اسرائیلی فوج کی بھاری جنگی ہتھیاروں اورگاڑیوں کےہمراہ پیش قدمی جاری ہے،جس سے لبنان پر زمینی حملے کے خدشات گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔

Leave a reply