بیرونی سرمایہ کاروں کاپاکستان میں مواقع سےمستفیدہونےکیلئےیہ موزوں وقت ہے،وزیراعظم

0
22

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ بیرونی سرمایہ کاروں کاپاکستان میں مواقع سےمستفیدہونےکیلئےیہ موزوں وقت ہے۔
دبئی میں وزیراعظم شہبازشریف سےامریکی کاروباری شخصیت وسرمایہ کاری جینٹری بیچ نے ملاقات کی۔
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کےوسیع مواقع ہیں،حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کوسہولت اورکاروبارمیں آسانی کیلئےاقدامات کررہی ہے،بیرونی سرمایہ کاروں کاپاکستان میں مواقع سےمستفیدہونےکیلئےیہ موزوں وقت ہے،حکومتی پالیسیوں کی بدولت شرح سود کم ہونےسےکاروبارمیں نئےمواقع پیدا ہوئے۔
ان کامزیدکہناتھاکہ امریکہ پاکستان میں دہائیوں پرمحیط تعلقات ہیں ،دونوں ممالک کےدرمیان تجارت اورسرمایہ کاری کےفروغ کےلئے پرعزم ہیں ۔
جینٹری بیچ نےوزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان کےمعاشی استحکام کی تعریف کی۔جینٹری بیچ نےحالیہ دورہ پاکستان کاذکرکرکےحکومتی پالیسیوں کوموزں قراردیا۔اُنہوں نےمختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کااظہارکیا۔
اس ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف ،وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑاورطارق فاطمی بھی شریک تھے۔
یاد رہےکہ دبئی میں ورلڈگورنمنٹس سمٹ کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے وزیراعظم شہبازشریف 2روزہ دورےپردبئی میں موجودہیں۔

Leave a reply