بیس لاکھ سےزائد حجاج کرام کیلئےحرمین ایکسپریس کے روزانہ 140 سفر

حرمین ایکسپریس کے روزانہ 140 سفر، 20 لاکھ سے زائد حجاج کیلئے آرام دہ سہولت متعارف ،سعودی عرب کی ریلوے کمپنی سار نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال حج 1446ھ کے سیزن میں الحرمین ایکسپریس کے ذریعے روزانہ 140 تک سفر انجام دیے جا رہے ہیں۔
حرمین ایکسپریس کے ذریعے 20 لاکھ سے زائد عازمین کو آرام دہ اور محفوظ سفری سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سار نے اس سال مجموعی طور پر 4700 سے زائد شیڈول سفر ترتیب دیے ہیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 4 لاکھ اضافی نشستوں کا اضافہ ہے۔ یہ اقدام حجاج کی نقل و حرکت کو آسان بنانے اور ان کے سفر کو مزید خوشگوار بنانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔
الحرمین ایکسپریس سعودی عرب کے قومی ٹرانسپورٹ سسٹم کا جدید ستون ہے، جو 453 کلومیٹر طویل برقی ریلوے لائن پر مبنی ہے۔
یورپ کےبیشترحصوں میں شدید گرمی اورہیٹ ویوسے8افرادہلاک
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ترکیہ میں پراسرار زیرزمین شہر کیسے دریافت ہوا؟
جون 28, 2024 -
سونےکی قیمت میں گراوٹ کاسلسلہ جاری
اگست 7, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔