بینظیربھٹونےایسےپاکستان کاخواب دیکھاجہاں عوام کی طاقت راج کریگی ،صدرزرداری

0
8

صدرمملکت آصف علی زرداری نےکہاہےکہ بینظیربھٹونےایسےپاکستان کاخواب دیکھاجہاں عوام کی طاقت راج کرےگی۔
صدرمملکت آصف علی زرداری کاشہید بینظیربھٹوکےیوم شہادت پرپیغام میں کہناتھاکہ شہید بینظیر بھٹو کے17ویں یوم شہادت پرانہیں خراج عقیدت پیش کرتےہیں،شہیدبینظیربھٹوامید،استقامت،جمہوریت اورانصاف کےاصولوں سےغیرمتزلزل وابستگی کاپیکرتھیں،شہیدبی بی ہم سب کیلئے مشعل راہ تھیں،انہوں نےایسےپاکستان کاخواب دیکھاجہاں عوام کی طاقت راج کرےگی، شہیدبینظیرکے’’جمہوریت بہترین انتقام ہے‘‘کےالفاظ استبداداورآمریت کامنہ توڑجواب تھے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ بینظیربھٹوکاعوامی طاقت پرگہرااعتمادتھا،شہیدبینظیر بھٹو ایسے پاکستان کی خواہاں تھی جہاں ہربچےکوتعلیم تک رسائی حاصل ہو،شہید بینظیر بھٹو ایسا پاکستان چاہتی تھی جہاں انصاف ایک آسائش نہیں بلکہ حق ہو،شہیدبی بی نےتمام زندگی معاشرےکےپسےہوئےطبقات کی خودمختاری کیلئے کام کرنےمیں صرف کی،شہید بینظیربھٹوکی زندگی بےپناہ جرات کاسفرتھی، و ہ ہمارےلئےتحریک اورہمت کاباعث تھیں،شہیدبی بی جمہوریت کی بحالی واستحکام ،عوام کے سیاسی ،معاشی،سماجی حقوق کیلئے آمریتوں کیخلاف ڈٹی رہیں۔
صدرزرداری کاکہناتھاکہ شہیدبینظیربھٹونےواشگاف الفاظ میں کہاکہ’’ناانصافی اورظلم کیخلاف جنگ میری زندگی کی جنگ ہے، بینظیربھٹوشہیدآج بھی لاکھوں لوگوں کےدلوں میں زندہ ہیں، شہید بینظیر بھٹو کے پرامن،ترقی پسنداورجمہوری پاکستان کےوژن کوآگےبڑھانےکےعزم کااعادہ کرتاہوں ،شہید بینظیر بھٹو کانظریہ آج بھی زندہ ہے،شہیدبی بی نےایک متحد،ہمہ گیراورانصاف پرمبنی پاکستان کی تعمیرکیلئےکام کرنےکادرس دیا،شہیدبینظیربھٹواورہمارےخاندان نےجمہوریت اورپاکستان کی خاطراپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ہمیں بحثییت قوم ملک کوموجودہ چیلنجزسےنکالنےکیلئےشہیدبی بی کےوژن سےسبق حاصل کرنےکی ضرورت ہے،آئیے،شہیدبینظیربھٹوکےایک پرامن ،ترقی پسنداورجمہوری پاکستان کے خواب کی تکمیل کےلئےمل کرکام کریں،شہیدبینظیربھٹوکی میراث ابدی،وژن مشعل راہ ہے۔

Leave a reply