بینچزاختیارکامعاملہ:سپریم کورٹ کے3ججزکاچیف جسٹس کوخط

0
17

بینچزاختیارکامعاملہ،سپریم کورٹ کےتین ججزنےچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کوخط لکھ دیا۔
ذرائع کےمطابق سپریم کورٹ کے جسٹس منصورعلی شاہ،جسٹس عائشہ اورجسٹس عقیل عباسی نےچیف جسٹس کوخط لکھا،جسٹس امین الدین خان کوبھی تینوں ججزکی جانب سےخط لکھاگیا۔ خط میں بینچ اختیارات سےمتعلق کیس کاذکرکیاگیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ خط کےمتن کےمطابق جسٹس عقیل عباسی کو16جنوری کوبینچ میں شامل کیاگیا،خط میں کہاگیاجسٹس عقیل عباسی سندھ ہائیکورٹ میں کیس سن چکےہیں،خط میں20جنوری کوکیس سماعت کیلئےفکس نہ ہونےکی شکایت کی گئی۔
ذرائع کاکہناہےکہ خط کےمطابق پریکٹس اینڈپروسیجرکمیٹی17جنوری اجلاس کاذکرکیاگیا،جسٹس منصورنےکمیٹی کوآگاہ کیاان کانقطہ نظرریکارڈپر موجودہے ،جسٹس منصورعلی شاہ نےکمیٹی اجلاس میں شرکت سےانکارکیا۔

Leave a reply