بینکنگ سیکٹرنےٹیکس ادائیگی میں تیل وگیس کوپیچھےچھوڑدیا،وزیرخزانہ محمد اور نگزیب

0
50

وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےکہاہےکہ بینکنگ سیکٹرنےٹیکس ادائیگی میں تیل وگیس کو پیچھے چھوڑدیا۔
کراچی میں پاکستان بینکنگ سمٹ2025کی تقریب سےخطاب کرتےہوئے وفاقی وزیرخزانہ محمداور نگزیب کاکہناتھاکہ پاکستان بینکنگ سمٹ کاانعقاداہمیت کاحامل ہے،ہم نےحکومت کو30ارب روپےجمع کرکےدئیے،بینکنگ سیکٹرکا قومی معیشت میں اہم کردارہے،بینکنگ سیکٹرنےٹیکس ادائیگی میں تیل وگیس کوپیچھےچھوڑدیا،بینکنگ سیکٹرملک کی دستاویزی معیشت کےفارمولےپرکام کرتاہے۔
اُن کامزید کہناتھاکہ ملکی معیشت کوبہترکرنےکیلئےاقدامات جاری ہیں،آئندہ بجٹ کی تیاری کیلئےمشاورتی عمل جاری ہے،ٹیکس پالیسی ایف بی آرسےلیکراب محکمہ خزانہ کےماتحت کردی گئی ہے،ایڈوائزری بورڈکاقیام ہوگااس میں اسٹیک ہولڈرزکوشامل کریں گے،حکومتی اخراجات میں کمی کےلئےاقدامات کر رہے ہیں،ہرسیکٹرکوملکی برآمدات میں حصہ ڈالناہوگا۔

Leave a reply