تاجکستان کی سومون ایئر نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کردیا۔
پہلی پرواز پاکستان سے دوشنبے کیلئے روانہ ہوئی۔ شاہین ایئرپورٹ سروسز کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ کیپٹن سعید خان کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں سومون ایئرلائن اسلام آباد سے تاجکستان کیلئے فلائٹ شروع کرنے جا رہی ہے، تاجکستان قدرتی خوبصورتی سے مالا مال ملک ہے، پاکستان سے سیاحت اور کاروبار کی غرض سے تاجکستان جانیوالے مسافروں کی جانب سے مسلسل دوشنبے کیلئے پروازوں کے آغاز کا دیرینہ مطالبہ تھا۔
اسلام آباد سے دوشنبے جانیوالے مسافروں کیلئے رن وے ٹکٹ کی قیمت 200 ڈالر، جبکہ ریٹرن ٹکٹ کی قیمت 300 ڈالر رکھی گئی ہے۔سعید خان کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ تاجکستان نے پاکستانی مسافروں کی آسانی کیلئے ویزے کی سہولت میں بھی آسانی کی ہے، پاکستان سے تاجکستان سفر کرنیوالے مسافروں کو 24 گھنٹے میں ویزا فراہم کرنے کی تیاری کی گئی ہے۔
اس وقت ان کی ایئر لائن ایک درجن سے زائد ایئرلائنز کو ایئرپورٹ پر سروسز فراہم کر رہی ہے، ان میں پسنجر اور کارگو دونوں سروسز شامل ہیں۔شاہین ایئرپورٹ سروسز کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ کا کہنا ہے کہ شاہین ایئرپورٹ سروسز ہر گزرتے دن کے ساتھ نئے سنگ میل عبور کر رہی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ڈونلڈٹرمپ نےایران اورروس سےمتعلق بڑااعلان کردیا
نومبر 9, 2024 -
پی ٹی ائی کارکنوں کی نظر بندی کا معاملہ
اپریل 5, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔