
تخت لاہورکس کا،این اے 129 سے ضمنی الیکشن کے لیے 25 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے۔
اعتراض دور ہونےپر پی ٹی آئی رہنماحماد اظہر کے کاغذات بھی منظور ہوگئے۔ حماد اظہر کے والد اور سینئر سیاست دان میاں اظہر کی وفات کےبعد الیکشن کمیشن نے ان کی این اے 129 کی نشست پر الیکشن کا اعلان کررکھا ہے ۔
ریٹرننگ افسر عثمان غنی کے مطابق این اے 129 میں 25 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حافظ نعمان اور رانا مشہود نےجبکہ تحریک انصاف کی جانب سے حماد اظہر اور میاں اویس انجم نے کاغذات جمع کرائے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ جالب اور آصف ناگرہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
ریٹرننگ افسر کے مطابق امیدواروں کی عبوری فہرست کل آویزاں کردی جائے گی، 8 اگست سے جانچ پڑتال کا عمل شروع ہو گا اور حلقے میں ضمنی الیکشن 18 ستمبر کو ہوگا۔
سلمان اکرم راجہ کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
اگست 7, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آزاد کشمیر ہائیکورٹ: شاعر احمد فرہاد کو رہا کردیا
جون 15, 2024 -
طلبا کیلئے اہم خبر، موسم سرما کی تعطیلات بارے اہم اعلان
جنوری 11, 2025
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔