ترقی کی جانب ایک اورقدم،پاکستان کا خلا میں مزید تین سیٹیلائٹ بھیجنے کا فیصلہ

خلاؤں کو تسخیرکرنے کے پاکستانی مشن میں اہم پیشرفت ،پاکستان نے خلا میں مزید تین سیٹیلائٹ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ تینوں سیٹیلائٹ آئندہ چھ ماہ کے دوران خلا میں بھیجی جائیں گی۔پاکستان نے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے رواں ماہ جدید ہائپر سپیکٹرل سیٹیلائٹ کو خلا میں بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔قومی خلائی ادارے سپارکو کی قیادت میں تیار کردہ پہلی سیٹیلائٹ کو رواں ماہ اکتوبر 2025 میں خلا میں روانہ کیا جائے گا، جس سے ملک کی سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں ترقی کی رفتار مزید تیز ہو جائے گی۔اس جدید ہائپر سپیکٹرل سیٹیلائٹ کا مقصد معدنی وسائل کی تلاش، زرعی ترقی، سیلاب کی نگرانی، گلیشیرز کے پگھلنے اور فضائی آلودگی کے مطالعے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان ان سیٹیلائٹس کے ذریعے بھارتی ڈیمز کی مانیٹرنگ بھی کرے گا، ان سیٹیلائٹس کے ذریعے پاکستان ماحولیات، موسمی تغیرات اور دیگر امور کے بارے میں زیادہ موثر اور بروقت ڈیٹا حاصل کرنے کے قابل ہوگا۔