ترکیہ :غار کو تراش کر تعمیر کردہ شاندار ہوٹل سیاحوں کی توجہ کا مرکز

0
23

ترکیہ میں غاروں کو تراش کر تعمیر کیا گیا ہوٹل سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
ترکیہ کے علاقے کیپاڈوشیا میں غاروں کو تراش کر بنایا گیاشاندار تعمیراتی شاہکاریوناک ایولیری( Yunak Evleri)نامی ہوٹل دنیا بھر سے آنیوالے سیاحوں کی توجہ مرکزبنا ہوا ہے۔چھ غاروں کو تراش کر گھروں کی طرز پر ڈیزائن کیا گیا یہ ہوٹل تقریباً 30کمروں پرمشتمل ہے، جنہیں سیاحوں کی کشش کیلئے پانچویں اور چھٹی صدی کے انداز میں سجایا گیا ہے۔اس منفرد ہوٹل میں سجاوٹی اشیا کو ہاتھوں سے ڈیزائن کر کے اس کی دلکشی میں مزید اضافہ کیا گیا ہے ،جو اس ہوٹل کی انفرادیت میں اپنی مثال آپ ہے۔
اس ہوٹل کوجو چیز سب سےمنفرد بناتی ہے، وہ اس ہوٹل میں دیواروں کی عدم موجودگی اور اس کا اچھوتا ڈیزائن ہے۔اس ہوٹل میں پرانے طرزِ بود باش کو ظاہر کرنے کیلئے تنگ گلیوں کے مستند ماحول کو اسی طرح رکھا گیا ہے، توہم نفیس اور جدید احساس کو برقرار رکھتے ہوئے ہوٹل کے اندرونی حصے تاریخ کا ایک منفرد انداز دیا گیا ہے۔ اس ہوٹل کےبھول بھلیوں کی طرح ڈیزائن کئے گئے ہر کمرے کے ساتھ ایک آنگن بھی بنایا گیا ہے، جہاں آنیوالے سیاح اپنے فارغ اوقات میں مل کر بیٹھتے ہیں ۔
یوں یہ ہوٹل مختلف ثقافتوں اور معاشروں سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کیلئے ایک اہم ثقافتی مرکز بن جاتا ہے۔

Leave a reply