ترکیہ کی معروف یونیورسٹی میں پاکستان کارنر کا افتتاح کر دیا گیا

0
9

پاکستانی شعبہ تعلیم سے بڑی خوشخبری،ترکیہ کی معروف اوزے یین یونیورسٹی کی لائبریری میں پاکستان کارنرکا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔
اس کارنر کا افتتاح قونصل جنرل پاکستان اور اوزےیین یونیورسٹی کے سربراہ نے کیا۔پاکستان کارنر میں مختلف موضوعات پر کتابیں رکھی گئی ہیں، جن میں پاکستان اور ترکیہ کے ثقافتی تعلقات کے فروغ، سیاحت، سماجی سیاسی تعلقات اور ادب شامل ہیں۔اس کے علاوہ شاعر ِ مشرق علامہ اقبال کی شاعری کا ترکی زبان میں ترجمہ بھی پاکستان کارنر کی زینت بنایا گیا ہے۔
اوزےیین یونی ورسٹی کی لائبریری میں پاکستان کارنر کا قیام دراصل پاکستان بھرپور ثقافتی، تاریخی اور جغرافیائی اہمیت کو عالمی تعلیمی برادری کے سامنے پیش کرنے کی ایک مخلصانہ کوشش ہے۔قائداعظم ڈے کی مناسبت سے اس کارنر میں تقریباً 30 کتابوں کا ایک منتخب مجموعہ پیش کیا گیا، جو پاکستان کی ثقافتی ورثے، سیاحتی امکانات، دفاعی صلاحیتوں اور مسئلہ کشمیر پر روشنی ڈالتا ہے۔
یہ کارنر دراصل پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ثقافتی تفہیم کو بڑھانے اور علمی تبادلوں کو فروغ دینے کی ایک مشترکہ کوشش ہے۔

Leave a reply