ترکیہ 6.1شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا،متعدد عمارتیں تباہ،لوگوں خوف وہراس میں مبتلا

ترکیہ کےصوبہ بالیکسیرمیں6.1شدت کازلزلہ آنےسےمتعددعمارتیں تباہ ہوگئیں،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق رات گئےآنےوالےزلزلےنےترکیہ کےصوبہ بالیکسیر میں تباہی مچادی،زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
ترکیہ کےزلزلہ پیمامرکزکےمطابق ترکیہ کےصوبہ بالیکسیرمیں 6.1شدت کازلزلہ رات گئے آیا،جس کامرکزبالیکسیر صوبے کے قصبے سندرگی میں تھا جبکہ زلزلےکی گہرائی تقریبا 6 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلےکے جھٹکے استنبول، بورصہ، مانیسا اور ازمیر سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے رپورٹس کے مطابق سندرگی میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
واضح رہےکہ رواں سال اگست میں ترکیہ کےاسی صوبےمیں 6.1شدت کازلزلہ آیاتھا،جس میں ایک شہری جان کی بازی ہارگیاتھاجبکہ درجنوں زخمی ہوئےتھے، اس سے قبل 2023 میں آنے والے ہولناک زلزلے نےترکیہ میں قیامت برپاکردی تھی جس کےنتیجےمیں 55 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔















