ترکی :میئراستنبول کی گرفتارکیخلاف احتجاج،16پولیس اہلکارزخمی ، 50مظاہر ین گرفتار

ترکی کےمیئراستنبول کی گرفتاری کےخلاف احتجاج کاسلسلہ جاری ،پولیس اور مظاہرین کےدرمیان ۔جھڑپوں میں 16پولیس اہلکارزخمی جبکہ 50سے زائد مظاہرین کوگرفتارکرلیاگیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق ترکیہ میں میئراستنبول امام اوغلوکی گرفتاری کیخلاف احتجاج جاری ہے،ہزاروں افرادنےحکومت مخالف مظاہرہ کیا،پولیس سےجھڑپیں ہوئیں۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ازمیر میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ ہوئی، پولیس نے مظاہرین پر ربڑ کی گولیوں اورآنسو گیس کا استعمال کیا۔ 16 پولیس اہلکار زخمی، 50 سے زائد مظاہرین کوگرفتار کرلیا گیا۔
ترک صدررجب طیب اردوان نےکہاہےکہ سڑکوں پردہشتگردی اورعوامی نظم ونسق کوخراب نہیں ہونےدیں گے۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق امام اوغلوپربدعنوانی اوردہشت گردگروپ کی مدد کرنے کاالزام ہے،امام اوغلوکےساتھ اپوزیشن کے100سےزائددیگرافرادکوبھی گرفتارکیاگیاہے۔امام اوغلوترک صدرکےسب سےبڑےسیاسی حریف ہیں۔
واضح رہےکہ امام اوغلوکودوروزقبل گرفتارکیاگیاتھاجس کےبعدسےاحتجاج اورمظاہروں کاسلسلہ جاری ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔