تعلقات میں نیاموڑ،امریکی امداد بند ، پاکستان کے اہم منصوبے رک گئے
پاک امریکہ کےتعلقات میں نیاموڑ،امریکہ کی جانب سے امداد بند کرنے پر پاکستان کےاہم منصوبےرک گئے۔
امریکی صدرٹرمپ نےعہدےکاحلف اٹھانےکےبعدایگزیکٹوآرڈرجاری کئےجن میں کئی ممالک کی امدادروکنےکےحوالےسےبھی آرڈرجاری کئے۔
گزشتہ دنوں امریکا نے تقریباً تمام غیر ملکی امدادی پروگرام عارضی طورپر معطل کردیے تھے جن میں یوکرین ، تائیوان اور اردن کی امداد کا پروگرام بھی شامل ہے جب کہ یہ امدادی پروگرام ابتدائی طورپر 90 روز کیلئے معطل کیے گئے ہیں۔
امریکہ کے تمام سفارتی اور قونصل مشنز کو محکمہ خارجہ کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا تھا جس میں ان سے کہا گیا کہ تمام امدادی پروگرام فوری طورپر معطل کردیں اور اس ضمن میں تمام کام بند کردیے جائیں۔
امریکی قونصل خانے کے اہلکار نے میڈیاکوبتایاکہ ازسرنو جائزے تک یہ امداد فوری طور پر روک دی گئی ہے۔
ایمبیسڈر فنڈ برائے ثقافتی پریزرویشن کے تحت منصوبہ عارضی طور پر روکا گیا ہے جب کہ امریکی اقدام سے توانائی سیکٹر میں بھی 5 منصوبے رک گئے ہیں۔امریکی اقدام سے اقتصادی نمو سے متعلق 4 اور زراعت کے شعبے میں 5 پروگرام متاثر ہوئے ہیں جب کہ جمہوریت، انسانی حقوق اورگورننس سے متعلق بھی فنڈز عارضی روک دیے گئے۔ امریکی اقدام سے گورننس کے 11 ، تعلیمی سیکٹر میں 4 اور صحت کے شعبے میں بھی 4 پروگراموں پر اثر پڑا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عاطف اسلم نے اپنا نیا روح پرور کلام ریلیز کردیا
اپریل 3, 2024 -
گلابی چاند کی حقیقت کیا،کب نظر آئے گا؟
اپریل 22, 2024 -
میراووٹ آئین کی بالادستی لانےوالوں کیلئے ہے،محمودخان اچکزئی
ستمبر 16, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔