
طلبا و طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، تعلیم بھی، صحت بھی،سکولوں میں کھانا دینے کے پروگرام میں توسیع کا فیصلہ، پنجاب میں سکول میل پروگرام کو توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
پنجاب کے سرکاری سکولوں میں طلبا و طالبات کو مفت کھانا دینے کے منصوبے کو مزید 10 اضلاع میں توسیع دی جائے گی۔ سکول میل پروگرام پر مزید 15 ارب روپے کی لاگت آئے گی اورپروگرام کو اگلے مالی سال میں توسیع دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق موجودہ میل پروگرام سے سکولوں میں طلبا کی تعداد میں اضافہ ہوا۔
محکمہ تعلیم کے مطابق سکول میل پروگرام کی وجہ سے طلبا کی انرولمنٹ میں 55 ہزار 757 کا اضافہ ہوا، موجودہ منصوبے پر 4 ارب روپے خرچ ہوئے تھے، منصوبے کے تحت 4 کروڑ دودھ کے ڈبے فراہم کیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکول میل پروگرام کیلئے عالمی فنڈنگ بھی حاصل کی جائے گی۔
امیربالاج قتل کیس:گوگی بٹ کی عبوری ضمانت منسوخ
اکتوبر 13, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونےکی قیمت میں مزیداضافہ
اگست 21, 2024 -
پنجاب یونیورسٹی کتاب میلے کا تیسرا روز
مارچ 9, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔