تعلیم کاحصول ہرمعاشرےکابنیادی حق ہے،وزیراعظم شہبازشریف

0
6

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ تعلیم کاحصول ہرمعاشرےکابنیادی حق ہے۔
اسلام آبادمیں خواتین کوتعلیم میں درپیش چیلنجزسےمتعلق2روزہ عالمی کانفرنس کےافتتاحی سیشن سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ شرکاکوکانفرنس میں شرکت پرخوش آمدیدکہتےہیں،عالمی کانفرنس کاانعقادپاکستان کیلئےاعزازہے،ملالہ یوسفزئی کووطن آمدپرخوش آمدید کہتے ہیں۔ملالہ یوسفزئی کی کانفرنس میں شرکت باعث فخرہے،ملالہ یوسفزئی بہادری اورہمت کی علامت ہے، لڑکیوں کوتعلیم تک رسائی میں چیلنجزکاسامناہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ تعلیم کاحصول ہرمعاشرےکابنیادی حق ہے،ارفع کریم سب کیلئے ایک مثال ہیں، بینظیر بھٹومسلم ممالک کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں،کانفرنس میں شاہ محمدبن سلمان کےتعاون شکر گزار ہیں،غریب ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی یقینی بناناہوگی،خواتین مردوں کےشانہ بشانہ ترقی کےلئے اپنا کردار ادا کریں،تعلیم میں درپیش مسائل کوہرصورت ختم کرناہوگا،لڑکیوں کومعیاری تعلیم دینےسےمعاشرہ ترقی کرےگا،لڑکیوں کوفنی تعلیم کےہنرسےمالامال کرناہے۔

Leave a reply