تعلیم کیلئے کام نہ کیا تو سبز ہلالی پرچم اپنے مقام پر نہیں پہنچے گا، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ ملک میں تعلیم کیلئے کام نہ کیا تو سبز ہلالی پرچم اپنے مقام پر نہیں پہنچے گا۔
اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی آف ایمرجنگ سائنسز کی سائٹ ریویو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ میرے اور سب کیلئے یہ انتہائی خوشی کا موقع ہے،ملک میں دانش یونیورسٹی تعمیرکی جارہی ہے، 14 اگست 2026 کو اس یونیورسٹی کا پہلا سیکشن فعال ہوجائے گا، یونیورسٹی میں مستحق اور لائق طلبہ کو تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ یونیورسٹی میں بہترین تعلیم، اساتذہ اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹرز ہوں گے،دانش یونیورسٹی کا مرکزی نکتہ اپلائیڈ سائنسز ہیں۔ یہ یونیورسٹی 190 ملین پاؤنڈز سے بنائی جارہی ہے، یہ وہی رقم ہے جو برطانیہ سے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی، میں کسی سیاسی گفتگو میں نہیں الجھنا چاہتا، سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا معلوم نہیں یہ رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں کیسے منتقل ہوئی۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا شکر گزار ہوں ، انہوں نے کہا سپریم کورٹ کا اس رقم سے کوئی لینا دینا نہیں، سابق چیف جسٹس نے کہا یہ پیسہ حکومت پاکستان کا ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا بھی شکر گزار ہوں انہوں نے یہ پیسہ قومی خزانے میں منتقل کیا۔
وزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ دانش یونیورسٹی پی کے ایل آئی کی طرز پر کام کرے گی، دانش یونیورسٹی میں صرف میرٹ پر داخلہ ملے گا، دانش یونیورسٹی میں غریب بچوں اور بچیوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔ ملک میں تعلیم کیلئے کام نہ کیا تو سبز ہلالی پرچم اپنے مقام پر نہیں پہنچے گا۔پاکستان میں بہت اچھی اور شاندار درسگاہیں موجود ہیں لیکن تحقیق اور ماڈرن سائنسز کے حوالے سےملک میں ایسی درسگاہ موجود نہیں، نوجوانوں کو تعلیم کے مواقع کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
پاکستان ترقی وخوشحالی کےراستےپرگامزن ہے،وزیراعظم
اپریل 19, 2025بلاول بھٹونےحکومت کاساتھ چھوڑنےکی دھمکی دیدی
اپریل 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔