تعلیم کے فروغ کا سلسلہ ، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا بڑا فیصلہ

0
5

تعلیم کے فروغ کا سلسلہ ، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا بڑا فیصلہ ، دس مرلہ سے کم رقبے پر قائم سکول بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) نے ایک بڑا اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دس مرلہ سے کم رقبے پر قائم تمام پارٹنر سکولز کو بند کر دیا جائے گا۔ ان سکولوں کو فوری طور پر اپنی عمارتیں تبدیل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
فاؤنڈیشن کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ایسے تمام تعلیمی ادارے جو مطلوبہ جگہ کے معیار پر پورا نہیں اترتے، وہ آئندہ PEF کی معاونت کے اہل نہیں ہوں گے۔تمام متاثرہ پارٹنر سکولز کو 2 ماہ کی مہلت دے دی گئی ہے تاکہ وہ اپنی عمارتوں کی منتقلی کو مکمل کر لیں۔
ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد معیار پر پورا نہ اترنے والے سکولوں کے ساتھ معاہدے ختم کر دیے جائیں گے۔اس فیصلے کا مقصد تعلیمی معیار اور طلبہ کے لیے بہتر تعلیمی ماحول کو یقینی بنانا بتایا گیا ہے۔

Leave a reply