پاکستان ٹوڈے: سائنسدانوں نے 4 کروڑ 70 لاکھ یعنی47 ملین سال پرانے دنیا کے سب سے بڑے سانپ کی باقیات دریافت کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق انڈین میڈیا کے مطابق یہ سانپ صدیوں قبل بھارت میں گجرات کے حصے میں پائے جاتے تھے، جسے ہندو مذہب میں پائے جانے والے سانپ واسوکی کے نام سے منسوب کرتے ہوئے واسوکی انڈیکس کا نام دیا گیا ہے۔
دنیا کے سب سے بڑے سانپ کی باقیات انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی رورکی (IITR) کے ماہرین کی جانب سے دریافت کی گئی ہیں، جسے جرنل سائنٹیفک رپورٹ میں شائع کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دریافت کیے گئے سانپ کی لمبائی 10سے 15میٹر ہے اور یہ سانپ 47ملین سال پرانا ہے، یہ سانپ اس وقت دنیا کے جغرافیہ میں پائے جاتے تھے جب دنیا آج کی دنیا سے بہت مختلف تھی، ان سانپوں کی لمبائی کا موازنہ ٹائٹانوبوا( Titanoboa )کے سائز کے ساتھ کیا جا رہا ہے ۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
قیدیوں کیلئے خوشخبری،اڈیالہ جیل میں ملاقات کی پابندی ختم
اکتوبر 26, 2024 -
محسن نقوی: بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن
مارچ 21, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔