توشہ خانہ ٹوکیس:ایک اور گواہ پرجرح مکمل

0
2

بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف توشہ خانہ ٹوکیس میں ایک اور گواہ پرجرح مکمل کرلی گئی۔
سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمندنےاڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت کی۔ایف آئی اےپر اسیکیوٹر ذوالفقارعباس پرمشتمل پراسیکیوشن ٹیم اوربانی پی ٹی آئی کےوکیل ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئے۔عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کوبھی کمرہ عدالت میں پیش کیاگیا۔بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں بھی کمرہ عدالت میں موجودتھیں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کےوکیل ارشد تبریز نےگواہ پرجرح کی۔
استغاثہ کےایک گواہ پرجرح مکمل کرلی گئی،اب تک استغاثہ کے15گواہوں پرجرح مکمل کی گئی ہے۔
بعدازاں عدالت نےتوشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت 12ستمبرتک ملتوی کردی۔

Leave a reply