توشہ خانہ ٹوکیس :بانی پی ٹی آئی نےایک بارپھرعدالت سےرجوع کرلیا

0
28

توشہ خانہ ٹوکیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی نےایک بارپھرعدالت سےرجوع کرلیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں بریت کی درخواستیں سماعت کےلئے مقررکرنےکےلئےمتفرق درخواستیں دائرکردی گئیں۔ عمران خان اوربشریٰ بی بی کی متفرق درخواستوں کوڈائری نمبرلگادیاگیا۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ جسٹس انعام امین منہاس نےبریت کی درخواستوں پرآخری سماعت28جنوری کوکی تھی۔بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کےوکیل نےجسٹس انعام امین منہاس کےبینچ پر اعتراض کیاتھا۔بیرسٹرسلمان صفدرنےبریت کی درخواستیں دوسرےبینچ کومنتقل کرنےکی استدعاکی تھی۔
درخواست میں کہاگیاکہ جسٹس انعام امین منہاس نےکیس منتقلی کی استدعا پر مزید دلائل طلب کیےتھے۔

Leave a reply