امریکی شہریوں نے ایران جنگ کے خاتمے کی حمایت کردی

0
114

حالیہ سروے کے مطابق دو تہائی امریکی ایران کے ساتھ جاری جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کے حق میں ہیں۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز اور اپسوس پول (Ipsos) کی جانب سے کیے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ اکثریت کا خیال ہے کہ ایران جنگ کو بغیر اہداف کے مکمل حصول کے بھی ختم کر دینا چاہیے۔
سروے کے مطابق ہر 10 میں سے 4 ریپبلکن ووٹرز بھی اس رائے کی تائید کرتے ہیں کہ امریکا کو ایران جنگ فوری طور پر ختم کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل دو سے تین ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے اور امریکا اپنے مقاصد حاصل کر چکا ہے۔

Leave a reply