تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ میں گنڈاپوراشتہارقرار

0
26

تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ کےکیس میں  وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکواشتہاری قراردےدیاگیا۔
اسلام آبادکی انسداددہشتگردی عدالت کےجج طاہرعباس سپرانےتھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ کےکیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکواشتہاری قرار دینے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
تحریری حکمنامےمیں کہاگیاکہ علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کے بعد کیس دیگر ملزمان سے الگ کر دیا گیا ہے، ملزمان راجہ راشد حفیظ،واثق قیوم،راجہ خرم نواز،فیصل جاویداورعمر تنویر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئےگئے۔
فیصلہ میں کہاگیاکہ تمام غیر حاضر ملزمان کے وکلاء سردار مصروف،مرتضی طوری اورزاہد بشیر ڈار نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی،تمام غیر حاضر ملزمان کی حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کی جاتی ہے،غیر حاضر ملزمان کے ضمانتی مچلکے منسوخ کیے جاتے ہیں۔
کیس کی مزید سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

Leave a reply