تھیٹرمعاشرتی اقدارکی عکاسی اورشعوربھی فراہم کرتاہے،مریم نواز

0
28

وزیراعلیٰ پنجاب مریم  نواز نے کہا ہےکہ تھیٹرمعاشرتی اقدارکی عکاسی اورشعوربھی فراہم کرتاہے۔
تھیٹرکےعالمی دن کےموقع پراپنےپیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ تھیٹرفن وثقافت کاآئینہ درارہے،باشعوراورترقی یافتہ معاشرے میں معیاری تھیٹرکوباوقارمقام حاصل ہوتاہے،تھیٹرکوبحال کرکےفن وثقافت کی ترویج کیلئےبہترین ذریعہ بنائیں گے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ تھیٹرمعاشرتی اقدارکی عکاسی اورشعوربھی فراہم کرتاہے، تھیٹر پاکستان کےمثبت تشخص اورتہذیبی ورثےکےفروغ میں نمایاں کردار ادا کرسکتا ہے۔
مریم نوازکاکہناتھاکہ پنجاب حکومت تھیٹرکی اپ گریڈیشن کےلئےاقدامات کررہی ہے،تھیٹرکومثبت اور باوقارتفریح کاذریعہ بنانےکےلئےاقدامات کئے جارہےہیں،فنکاروں کی فلاح وبہبودکےلئےآرٹسٹ فنڈقائم کردیاگیاہے۔

Leave a reply