تیسرےٹیسٹ میچ کی پہلی اننگزمیں انگلینڈکی پوری ٹیم 267رن پر ڈھیر ہوگئی، ہدف کےتعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ بھی مشکلات کاشکار،3وکٹوں کےنقصان پر73بنالیے۔
پہلادن:
راولپنڈی میں کھیلےجارہےتیسرےٹیسٹ میچ میں انگلینڈکےخلاف پاکستانی اسپنرزکاجادوپھرچل گیا،انگلش بلےبازقومی باولر کے سامنےبےبس ہوگئے،پوری ٹیم267رنزپرڈھیرہوگئی،انگلینڈکی آدھی ٹیم ڈبل فگرمیں داخل نہ ہوسکے۔
ہدف کےتعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے،پہلے دن کےکھیل کےاختتام تک قومی ٹیم نے73رنزبنالیےہیں۔پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق اور صائم ایوب 14 اور 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کامران غلام بھی زیادہ دیرکریزپرنہ رک سکےصرف 3 رنز بناکرپویلین لوٹ گئے۔
دن کے اختتام پر پاکستانی کپتان شان مسعود 16 جبکہ سعود شکیل 16 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔
انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز بین ڈکٹ اور زیک کرولی نے کیا اور دونوں اوپنر نے ٹیم کو 56 رنز کا آغاز فراہم کیا۔پھرزیک کرولی 29 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پرآؤٹ ہوگئے،پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی دوسری وکٹ 70 رنز پر گری مڈل آرڈر بیٹر اولی پوپ بھی زیادہ دیرکریزپرنہ رک سکےصرف 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد انگلش ٹیم کے تجربہ کار بیٹر جو روٹ کریز پر آئے مگر کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 5 رنز بنا کر وہ بھی ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔مہمان ٹیم کی تیسری وکٹ 80 رنز پر گری۔
انگلینڈ کی چوتھی اور پانچویں وکٹ 98 رنز پر گریں، بین ڈکٹ 52 اور ہیری بروک 5 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے۔جیمی اسمتھ نے89رنزکی اننگزکھیلی۔گِس ایٹکنسن نے39 رنزبنائے۔انگلینڈکےپانچ کھلاڑی ڈبل فگرمیں بھی داخل نہ ہوئے۔انگلینڈکی ٹیم پہلی اننگزمیں267رنزپرآؤٹ ہوگئی،انگلینڈکی تمام10وکٹیں اسپنرزنےحاصل کیں۔
ساجدخان کی شانداربولنگ،6وکٹیں حاصل کیں،نعمان علی نے3کھلاڑیوں کوشکارکیا۔ بولر زاہد محمود نے بھی ایک شکار کیا۔
ٹاس:
راولپنڈی میں کھیلےجارہےتیسرےاورسیریزکےآخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کےخلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا۔
قومی سکواڈ:
تیسرےٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، کامران غلام، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان شامل ہیں۔
انگلش سکواڈ:
کپتان بین سٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پاپ، جو روٹ، ہیری بروک، جمی سمتھ، فاسٹ باؤلر گِس ایٹکنسن پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
اس کےعلاوہ انگلینڈ نے بھی تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ریحان احمد، جیک لیچ اور شعیب بشیر کو بطور سپیشلسٹ سپنرز ٹیم میں شامل کیا ہے۔
یادرہےکہ راولپنڈی کاٹیسٹ میچ دونوں ٹیموں کےلئے انتہائی اہم اورفیصلہ کن اس لیے ہےکہ یہ میچ سیریزکاآخری میچ ہےاس سے قبل دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت کرسیریزبرابرکرچکی ہیں۔اس لیےجوٹیم یہ میچ جیتےگئی وہ سیریزجیتے گئی۔
خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی اور دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے ہرایا تھا۔
سنچورین ٹیسٹ:پاکستان کی پوری ٹیم 211پرآؤٹ ہوگئی
دسمبر 26, 2024باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے پیچھے چھپی اصل کہانی کیا ہے؟
دسمبر 26, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
چیمپئنزٹرافی میں بھارتی ٹیم آئےگی ویلکم کریں گے،محمدرضوان
نومبر 13, 2024 -
سوشل میڈیا پہ گردش کرنے والی فٹیج
مئی 2, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔