
پاکستان نےانگلینڈکےخلاف تیسرےاورآخری ٹیسٹ میچ کےلئے ٹیم کااعلان کردیا۔
راولپنڈی میں پاکستان اورانگلینڈکےدرمیان تیسرےاورفیصلےکن ٹیسٹ میچ کامیلہ کل سےسجےگا،دونوں ٹیمیں جیت کےلئے پروجوش ہیں۔
تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
راولپنڈی ٹیسٹ میں قومی ٹیم 3 اسپنرز نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان کے ساتھ میدان میں اترےگی جب کہ صائم ایوب اور عبداللہ شفیق اوپننگ کریں گے۔
پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود، کامران غلام، سعودشکیل، محمدرضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال بھی شامل ہیں۔
یادرہےکہ اس سےقبل پاکستان اورانگلینڈکےدرمیان تین ٹیسٹ میچزکی سیریزکےدومیچ کھیلےجاچکےہیں،پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈنےپاکستان کوایک اننگزاور47رنزسےشکست دی تھی جبکہ دوسرےٹیسٹ میچ میں پاکستان نےانگلینڈکو152 رنز سے ہرایا تھا۔یوں تین ٹیسٹ میچزکی سیریزابھی تک 1-1سےبرابرہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ڈینگی کےوارجاری،مزید149کیسزرپورٹ
اکتوبر 12, 2024 -
گوگل میپس میں صارفین کیلئے بڑی تبدیلی متعارف
مئی 15, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔