تیسراٹی ٹوئنٹی ،ویسٹ انڈیزکوشکست،آسٹریلیاکے ٹم ڈیوڈ نے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

0
5

تیسرےانٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیزکوشکست، آسٹریلیاکےبلےباز ٹم ڈیوڈ نے دھواں دھار بیٹنگ کرتےہوئے کئی ریکارڈاپنےنام کرلئے۔
ویسٹ انڈیزاورآسٹریلیاکےدرمیان ٹی ٹوئنٹی سیریزکےتیسرےمیچ میں آسٹریلوی بلےبازٹم ڈیوڈنےچوکوں اورچھکوں کی برسات کردی،جس کےباعث ویسٹ انڈیزکو6وکٹوں سےشکست کاسامناکرناپڑا۔
ویسٹ انڈیزنےپہلے کھیلتےہوئے4وکٹوں کےنقصان پر214رنزبنائے،جس میں شائےہوپ نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کرتےہوئے 57گیندوں پرٹیم کو102رنزفراہم کیے۔جبکہ آسٹریلیا نے ہدف 16.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
آسٹریلوی بلےبازٹم ڈیوڈ نےدھواں دھاربیٹنگ کرتےہوئےویسٹ انڈیزکےبالروں کی خوب دھلائی کی ،ٹم ڈیوڈ 37 گیندوں پر 102 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ میچل اوون 16 گیندوں پر 36 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
ٹم ڈیوڈ نے آسٹریلیا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین نصف سنچری اور تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنایا۔
ٹم ڈیوڈ نے 16 گیندوں پر نصف سنچری بنائی اور مارکس اسٹوئنس کا 17 گیندوں پر نصف سنچری کا ریکارڈ توڑا۔ اسی میچ میں ٹم ڈیوڈ نے 37 گیندوں پر سنچری مکمل کر کے جوش انگلس کا 43 گیندوں پر سنچری کا ریکارڈ بھی توڑا۔
کیرئیر کی پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری بنانے والے ٹم ڈیوڈ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
واضح رہےکےآسٹریلیا نے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں 3 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

Leave a reply