تیل وگیس کےذخائرکی دریافت کےمتعلق اہم پیشرفت

0
13

مملکت کےلئے خوشخبری،مقامی سطح پرقدرتی وسائل کی دریافت کےحوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
وزیرستان بلاک خیبرپختونخوامیں گیس وتیل کےنئےذخائردریافت ہوئےہیں ،سپن وام 1کنویں سےیومیہ12.96ملین کیوبک فٹ گیس دریافت جبکہ سپن وام ون کنویں سےروزانہ 20بیرل خام تیل بھی دریافت ہوا۔
سپن وام ون کنویں پرکھودائی کاآغاز28مئی 2024کوکیاگیاتھا،گیس وتیل کی وزیرستان بلاک میں نئی دریافت ماڑی انرجیزکی جانب سےکی گئی۔
ماڑی انرجیزوزیرستان بلاک میں آپریٹرکمپنی کےطورپرکام کررہی۔
ترجمان ماڑی انرجیزکاکہناتھاکہ بطورآپریٹرکمپنی وزیرستان بلاک میں 55فیصد شیئرہولڈرہے،جوائنٹ ایڈونچرمیں اوجی ڈی سی ایل اوراوبی آئی بھی شامل ہیں۔

Leave a reply