ثقافتی و سیاحتی لاہورشہر کو 2027 کیلئے ای سی او ٹورازم کیپیٹل منتخب کر لیا گیا

پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے اہم پیشرفت ،لاہور کو 2027 کیلئے ای سی او ٹورازم کیپیٹل منتخب کرلیا گیا۔
ای سی او ٹورازم کیپٹل 2027 کی حیثیت سے لاہور عالمی منظر نامے پر روشن مرکز ہونے جا رہا ہے۔سیاحت، ثقافت اور تاریخی ورثے کے گہوارے لاہور شہر کو ترکیہ کے شہرایرزورم( Erzurum )میں ہونیوالی ای سی او سیاحتی وزراء کی کانفرنس میں منتخب کیا گیا۔
پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ شاندار تاریخی ورثے، رنگا رنگ ثقافت اور بے پناہ صلاحیتوں کے ساتھ لاہور دنیا کے استقبال کیلئے تیار ہے۔ای سی او میں پاکستان کے علاوہ ترکیہ، ایران، افغانستان،آذربائیجان ، قزاغستان، کرغستان، تاجکستان، ترکمانستان اورازبکستان شامل ہیں۔
لاہور کوای سی او ٹورازم کیپیٹل قرار دلانے کی کوششوں کا آغاز 2024 کے آغاز میں ہوا تھا۔ پاکستانی وفد 25 اپریل کو ای سی او ٹورازم کیپیٹل کے انتخاب کیلئے ایرزورم پہنچا تھا۔وفد میں سیکریٹری سیاحت سمیت ایم این اے علی اکبر اور وزیر زراعت عاشق کرمانی شامل تھے اور پنجاب کی وزارت سیاحت گزشتہ چار ماہ سے اس مقصد کیلئے کام کر رہی تھی۔
حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ ای سی او کے اعتماد اور تعاون کے ساتھ پاکستان، پنجاب اور لاہور کے حسن کو دنیا کے سامنے لے کر آئیں گے۔
گورنرکےپی نومنتخب وزیراعلیٰ سےآج حلف لیں گے
اکتوبر 15, 2025سابق سپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی انتقال کرگئے
اکتوبر 15, 2025ڈینگی کےوارجاری:مزید52مریض رپورٹ
اکتوبر 14, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
فواد چوہدری کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ کا معاملہ
مارچ 22, 2024 -
امریکی صدارتی انتخابات:نئےسروےمیں اہم انکشافات سامنےآگئے
اکتوبر 31, 2024 -
عمران خان نےقاسم اورسلیمان کوپاکستان آنےسےروک دیا
جولائی 29, 2025
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔