
پاکستان شوبزانڈسٹری کےسینئراداکارجاویدشیخ نےمداحوں کوکامیابی کےلئےاہم مشورہ دےدیا۔
حال ہی میں اداکارجاویدشیخ نےایک انٹرویومیں اپنےکیرئیراورنجی زندگی کے بارےمیں بتایاکے2000 کاسال میری زندگی کاسب سےمشکل دورتھاجب میری ہرفلم بُری طرح فلاپ ہورہی تھی۔ لوگ میرے خلاف ہوگئے اور مجھے کوئی کام بھی نہیں مل رہا تھا۔
اداکارکامزیدکہناتھاکہ یہ دورایساتھاکہ میں ڈپریشن کاشکارہوسکتاتھا،میں نے وحید مراد کو ایسے حال سے گزرتے دیکھا تھا، میں مایوس نہیں ہونا چاہتا تھا اس لیے ہمت نہیں ہاری، روز سٹوڈیو جاتا تھا چاہے کام ملے یا نہ ملےمیں سب سے ملتا تھا۔
اُن کاکہناتھاکہ مجھے اپنے رب پر پورا بھروسہ تھا کہ اللہ میری ضرور مدد کرے گا اور پھر ایک دن اللہ نے میری تقدیر بدل دی۔ جاوید شیخ نے بتایا کہ ایک فنانسر سٹوڈیو آیا اور اس نے مجھ سے کہا کہ وہ میری اگلی فلم کے لیے 5 کروڑ روپے دینے کے لیے تیار ہے میں حیران رہ گیا۔
اداکارکامزیدکہناتھاکہ یہ واقعی اللہ کی طرف سے میری مدد تھی، میں نے ان پیسوں سے فلم بنائی جو سپر ہٹ ثابت ہوئی، پھر ایسا ہوا کہ جو میرے خلاف باتیں کرتے تھے وہی مجھ سے فلم کے ٹکٹ مانگنے آئے۔
جاویدشیخ نےمداحوں کومشورہ دیتےہوئے کہاکہ زندگی میں کڑے سے کڑا وقت ہی کیوں نہ ہو اللہ پر پختہ یقین ہو تو راستے مل جاتے ہیں، بس ثابت قدم رہیں اور ہمت نہ ہاریں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوگئ
جون 8, 2024 -
ترمیمی آرڈینس:نیب نے مہلت مانگ لی
اگست 6, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔