جاپانی جارحیت کیخلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ نےتاریخ کارخ موڑدیا،چینی صدر

چینی صدرشی جن پنگ نےکہاہےکہ جاپانی جارحیت کےخلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ نےتاریخ کارخ موڑدیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق چین کی جاپان کے خلاف فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریب ایک شاندار گالا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جس کا انعقاد گریٹ ہال آف دی پیپلز میں کیا گیا۔چینی صدرشی جن پنگ نےسابق فوجیوں سے مصافحہ کیا۔
تقریب سےخطاب کرتےہوئےچینی صدرشی جن پنگ کاکہناہےکہ فتح کایہ دن چینی قوم کی تاریخ اوردنیاکی ترقی کیلئےفیصلہ کن موڑہے،جنگل کے قانون کی طرف نہیں لوٹناچاہیے،جہاں طاقتور کمزور کاشکار کرتا ہے،عالمی نظام کومنصفانہ بنانا چاہیے ،کمزورممالک کوترقی کےمواقع دینےہونگے۔
اُنہوں نےمزیدکہاکہ جاپانی جارحیت کےخلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ نے تاریخ کارخ موڑدیا،چینی عوام کی حمایت پرغیرملکی اتحادیوں اورعالمی دوستوں کو کبھی نہیں بھولیں گے،ایک ہی کرہ ارض کےباشندوں کی شکل وقت میں ایک ساتھ کھڑا ہوناچاہیے،چین ہمیشہ دنیامیں امن ،استحکام اورترقی کی طاقت رہےگا،امیدہےتمام ممالک تاریخ سےسبق سیکھیں گے،بہترمستقبل کےلئےمل کرکام کریں گے۔