جاپانی کمپنی ٹیرا موٹرز کا پاکستان میں الیکٹرک رکشہ متعارف

0
3

جاپانی کمپنی ٹیرا موٹرز کا پاکستان میں الیکٹرک رکشہ متعارف،جاپان کی مشہور الیکٹرک وہیکل کمپنی ٹیراموٹرز نے پاکستان کی مارکیٹ میں قدم رکھتے ہوئے بیٹری سے چلنے والا جدید تین پہیہ الیکٹرک رکشہ متعارف کروادیا ، جسے کیورو کا نام دیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ نئی سواری نا صرف عام مسافروں کو آرام دہ سفری سہولت فراہم کرے گی، بلکہ لاسٹ مائل لاجسٹکس، یعنی سامان کی ترسیل میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
کمپنی کے مطابق کیورو جدید خصوصیات سے آراستہ ہے، یہ ایک چارج پر 200 کلومیٹر تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کی رفتار 55 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد ہے،اس میں نصب 11پوائنٹ 7 کلو واٹ آور بیٹری طویل المدتی ہے اور صرف چار گھنٹوں میں مکمل چارج ہو جاتی ہے۔اس کے دو سپیڈ گیئر باکس کی بدولت یہ رکشہ آسانی سے پہاڑی اور ڈھلوانی راستوں پر بھی چل سکتا ہے۔
کم خرچ، ہموار سواری اور تیز رفتار اس کی وہ نمایاں خصوصیات ہیں ،جو پاکستانی مارکیٹ میں اسے منفرد بناتی ہیں۔

Leave a reply