جاڑے کی مکمل آمد کب ہو گی؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

0
5

جاڑے کی مکمل طور پر آمد کب ہو گی؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم کی صورتحال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے، رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی خنکی جبکہ دوپہر میں سورج کی تپش محسوس کی جا رہی ہے۔ حالیہ دنوں ہونیوالی بارش نے موسم کے تیور بدل دیے ہیں اور گرمی کی شدت میں واضح کمی آئی ہے۔دوسری طرف پی ڈی ایم اے کے مطابق فی الحال مزید بارشوں کا کوئی امکان نہیں، تاہم اکتوبر کے آخر میں متوقع بارش کے بعد گرمی مکمل طور پر رخصت ہو جائے گی اور سردی کی لہر باقاعدہ آغاز کرے گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنیوالے ہفتوں میں درجہ حرارت بتدریج کم ہوگا اور نومبر میں بھر پور جاڑے کا آغاز ہو جائے گا۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آج ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنےکاامکان ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم خشک رہےگا،پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے،مری ،گلیات میں موسم سرد اور خشک رہنےکاامکان ہے۔سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ پہاڑی علاقوں میں رات اورصبح کےاوقات میں سردی میں اضافہ متوقع ہے، خیبرپختونخوا کےمیدانی علاقوں میں موسم خشک رہنےکی توقع ہے۔ چترال،سوات،مالاکنڈاوردیرمیں کہیں کہیں ہلکی بارش کاامکان ہے، جبکہ کشمیر،گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکی توقع ہے،کشمیروگلگت بلتستان کےبعض مقامات پرگرج چمک کےساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے۔

Leave a reply