جب بھی جمہوریت پرشب خون ماراگیارات کوماراگیا،شیخ رشید

0
112

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نےکہاہے کہ جب بھی جمہوریت پر شب خون مارا گیا رات کو مارا گیا دن کے اجالے میں نہیں ۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے آئینی ترمیم کے حوالے سے اہم ویڈیوبیان جاری کیاجس میں اُن کاکہناتھاکہ مولانا فضل الرحمن نے آئینی ترمیم کا پہلا راؤنڈ جیت لیا ہے ۔مولانا فضل الرحمن نے اپنے گھر کا راستہ سب کو دکھایا ہے ۔مفتی محمود نے بھی تنہا ذولفقارعلی بھٹو کو شکست دی تھی ۔
شیخ رشیدکامزیدکہناتھاکہ جو لوگ کہتے تھے کہ ووٹ کو عزت دو انہوں نے ووٹ کوٹکے ٹوکری بنا دیا ہے اور ووٹ کا جمعہ بازار لگایا ہوا ہے ۔کسی کے پاس مصدوے کی کاپی نہیں ہے یہ 25 کروڑ عوام کو اعتماد میں کیا لیں گے ۔جب بھی جمہوریت پر شب خون مارا گیا رات کو مارا گیا دن کے اجالے میں نہیں ۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کاکہناتھاکہ مجھے پوری امید ہے 30 ستمبر کے بعد جمہوریت کی سیاست کا اتار چڑھاؤ فیصلہ کن ہو جائے گا اور سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا یہ بھی پتالگ جائےگا۔

Leave a reply