ججزسینیارٹی بدلنےکیخلاف 5ججزکی ریپریزنٹیشن مسترد کرنےکافیصلہ جاری

ججزکی سینیارٹی بدلنےکےخلاف 5ججزکی ریپریزنٹیشن مسترد کرنےکافیصلہ جاری کردگیا۔
چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ عامرفاروق نےوجوہات کےساتھ 8صفحات کافیصلہ جاری کردیا۔
تحریری فیصلہ کےمطابق ججزکی ریپریزنٹیشن مستردکرنےکےفیصلےمیں بھارتی سپریم کورٹ میں ججزکےتبادلےکاحوالہ بھی دیاگیا۔ججزتعیناتی ،تبادلے اور ججزکےحلف سےمتعلق آئین کی متعلقہ شقیں بھی فیصلےکاحصہ ہیں،جسٹس محسن اخترکیانی،جسٹس طارق جہانگیری اورجسٹس بابرستارکی ریپریزنٹیشنزمستردکی گئیں،جسٹس سرداراعجازاورجسٹس ثمن رفعت کی بھی ریپریزنٹیشنزمستردکی گئیں۔
فیصلےمیں کہاگیاکہ لاہورہائیکورٹ سےٹرانسفرجسٹس سرفرازڈوگر نے 8جون 2015کوبطورجج ہائیکورٹ حلف اٹھایا،جسٹس خادم حسین سومرو14اپریل 2023کوسندھ ہائیکورٹ کےجج بنے،جسٹس محمدآصف نے20جنوری 2025کوبلوچستان ہائیکورٹ کےجج کاحلف اٹھایا۔
فیصلہ میں لکھاگیاکہ آئین کےآرٹیکل 200 کےتحت صدرنےججزکوٹرانسفرکیا، صدرنےججزکوچیف جسٹس پاکستان اورمتعلقہ ہائیکورٹس کےچف جسٹسزکی مشاورت سےٹرانسفرکیا،تین ججزٹرانسفرسےقبل اپنی متعلقہ ہائیکورٹس میں خدمات سرانجام دےرہےتھے،آئین ججزکی تعیناتی اورتبادلےمیں فرق واضح کرتا ہے ،تعیناتی اورتبادلےکوایک ہی معنی نہیں دیےجاسکتے،ہائیکورٹ کاجج تعینات ہونےپرحلف اٹھاکرآفس سنبھالتاہے۔
فیصلہ کےمطابق ہائیکورٹ کےجج کےتبادلےپردوبارہ حلف اٹھانےسےمتعلق پروسیجرخاموش ہے،یہ اخذنہیں کیاجاسکتاکہ جج تبادلےکےبعدہائیکورٹ میں آفس سنبھالتےوقت دوبارہ حلف لے،اگرٹرانسفرہونےوالےجج کادوبارہ حلف ضروری ہوتاتوآئین میں اس کاذکرکیاجاتا،سرحدپاربھارت میں توججزکا ٹرانسفر تسلسل سےہوتاہے،بھارت کی طرح پاکستان میں ٹرانسفرپالیسی نہیں تاہم صدر آئین کےمطابق تبادلہ کرسکتےہیں،بھارتی ہائیکورٹس کےججزکےحلف کامتن بھی فیصلےمیں شامل کیاگیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔