ججزٹرانسفرکےحوالےسےسپریم کورٹ میں دائردرخواست میں اہم پیشرفت

0
15

ججزٹرانسفرکےحوالےسےسپریم کورٹ میں دائردرخواست سےمتعلق اہم پیشرفت ہوئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے ججز ٹرانسفر کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر آئینی پٹیشن واپس لینےکی ہدایت جاری کردی۔
صدر بار سید واجدگیلانی اورمنظوراحمدججہ نےپٹیشن واپس لینےکااتھارٹی لیٹرجاری کردیا۔اےاوآرانیس محمدشہزادکےنام اتھارٹی لیٹرصدراورسیکرٹری نےجاری کردیا۔
اتھارٹی لیٹرمیں کہاگیاکہ اسلام آبادہائیکورٹ بارکی دائرپٹیشن واپس لےلیں،اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ انیس محمد شہزاد کو آئینی درخواست واپس لینے کا اختیار دے دیا، بار کے صدر واجد گیلانی اور سیکرٹری منظور ججہ کے دستخط سے اتھارٹی لیٹر جاری کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابقہ کابینہ نے آئینی درخواست دائر کی تھی۔

Leave a reply