
سپریم کورٹ میں ججز تقرری رولز سے متعلق کمیٹی کی سفارشات سامنے آگئیں۔
سپریم کورٹ نے ججز تقرری کے مجوزہ رولز پر عوامی آراء طلب کرلی۔ سپریم کورٹ نے جسٹس مندو خیل کمیٹی کے مجوزہ رولز سپریم کورٹ ویب سائیٹ پر جاری کر دیئے ۔
ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ جسٹس جمال خان مندوخیل نے مجوزہ قواعد کے مسودہ کی تیاری میں کمیٹی ارکان کا شکریہ ادا کیا، چیئرمین کمیٹی جسٹس مندوخیل نے رولز تیاری میں کمیٹی ارکان سےہٹ کر تجاویز دینے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
ترجمان کے مطابق جوڈیشل کمیشن میں ججز کی مجوزہ تقرریوں کے رولز کو عوامی تبصروں اور آرا کیلئے ویب سائیٹ پر پوسٹ کر دیا گیا، مجوزہ رولز پر تمام تبصرے و تاثرات 20 دسمبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں ، مجوزہ رولز کو 21 دسمبر کو منظوری کیلئے جوڈیشل کمیشن غور کریگا۔
مسودے کے مطابق ججز کی تقرری کیلئے میرٹ پروفیشنل کوالیفاکیشن ، قانون پر عبور، صلاحیت پر مشتمل ہوگا، ججز کیلئے میرٹ میں امیدوار کی ساکھ اور دبائو سے آزاد ہونا بھی شامل ہوگا، ججز کیلئے نامزدگیوں میں وکلاء اور سیشن ججز کی مناسب نمائندگی ہونی چاہیے۔
سپریم کورٹ میں تعیناتی کیلئے تمام ہائی کورٹس کی مناسب نمائندگی یقینی بنائی جائے، سپریم کورٹ میں تعیناتی ہائی کورٹس کے پانچ سینئر ترین ججز میں سے ہونی چاہیے، ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری تین سینئر ترین ججز میں سے ہوگی۔
مسودے کے مطابق جوڈیشل کمیشن میں تمام ناموں پر غور کرنےکے بعد ووٹنگ کا عمل شروع ہوگا، جوڈیشل کمیشن کے 2010 کے رولز ختم کر دیے گئے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی پرپابندی:قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع
نومبر 29, 2024 -
ڈی آٸی جی ٹریفک کراچی اقبال دارہ صاحب کا سخت نوٹس
مارچ 18, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔